Saturday, 27 April 2024, 12:31:42 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے بھر میں پتنگ بازی کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت
March 24, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے متواتر واقعات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے بھر میں پتنگ بازی کے خلاف مہم کا آغاز کریں۔لاہور میں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں پتنگ بازی سے ایک نوجوان کی موت کے واقعہ کے بارے میں آئی جی پولیس پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.