Sunday, 28 April 2024, 03:41:33 am
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے امدادی کی منظوری دیدی
March 24, 2024

عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں مدد دینے کے دو منصوبوں کے لئے مالیاتی تعاون کی مد میںچودہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر سے زائد رقم فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔سات کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا ڈیجیٹل معیشت منصوبہ شہریوں اورکاروباری فرموں کے لئے عوامی خدمات کی فراہمی کے شعبے میں معاونت کو توسیع دینے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ سندھ میں بیراجوں کی بہتری کے لئے سات کروڑ سترہ لاکھ ڈالر مالیت کے منصوبے سے سیلاب کی روک تھام بیراجوں کی پائیداری حفاظت اور انتظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.