گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے یقین دلایا ہے کہ کراچی کے ادارہ برائے امراض قلب کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ آ ج کراچی کے ادارہ برائے امراض قلب کے دورے کے دوران انہو ں نے کہا کہ ادویات، مشینری اور مطلوبہ آلات کی فراہمی کے ذریعے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو ادارے کی صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔