پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے سموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے صوبے کی چھ ڈویژنوں میں کل اورہفتے کے روز تمام سکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے یہ اعلان آج لاہور میں سموگ کی روک تھام کیلئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژنوں میں اسکول بند رہیںگے۔
وزیراعلی نے کہاکہ اتوار کو تمام کاروبار بھی مکمل طورپر بند رہیں گے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔محسن نقوی نے طلباء کو دس ہزار الیکٹراک بائیکس رعایتی نرخوں پرفراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔