Friday, 26 April 2024, 08:26:31 pm
شمالی وزیرستان میں 9 دہشتگرد ہلاک
September 23, 2018

File Photo

شمالی وزیرستان کے علاقوں Gharlamani اورسپیرا کنڑمیں آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنا پرکی گئی کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروہ کی سرحد پار سے داخل ہونے اور ایک کمپاؤنڈ میں چھپنے کی اطلاع ملی تھی۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جام شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر،حوالدار عبدلرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.