Saturday, 27 April 2024, 07:17:20 am
عثمان بزدار اوریارمحمدرندکاپنجاب ،بلوچستان کے درمیان تعلقات کوفروغ دینےپراتفاق
June 23, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور بلوچستان کے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے آج لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے دونوں صوبوں کےدرمیان بین الصوبائی رابطہ او ر تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے تمام ممکنہ تعاون کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ میر چاکراعظم کے مزار کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے گا اور اس حوالے سے فنڈز فراہم کردیے گئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب کی حکومت بلوچستان میں امراض قلب کا ہسپتال، ریسکیو1122 اوردوسرے منصوبے جلد مکمل کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.