وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اورمکمل آزادی حاصل ہے۔
وہ وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام اسلام آباد میں ہولی کے تہوار کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سینیٹ، قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں میں مختلف مذاہب اورعقائد کے حامل افراد کی واضح نمائندگی موجود ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مملکت Kesoo Mal Kheal Das نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کے کلیدی کردار کواجاگرکیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔