پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کرنے کے مبینہ خدشات کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹوئیٹر ہینڈل پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ اس طرح کے سنگین الزامات کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کو یقینی بنایاجائے۔
انہوںنے کہاکہ الزامات ثابت ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔