وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں مالدیپ۔پاکستان بزنس فورم 2026 سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی دوطرفہ تجارت کو، جو اس وقت ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے، اگلے دو سال میں بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں مواقع تلاش کرنے کے لیے اگلے ہفتے ایک پاکستانی وفد مالدیپ بھیجا جائے گا، جس میں کاروباری شخصیات اور سرکاری عہدیدار شامل ہوں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ دوطرفہ دوستی کی مضبوطی کو تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے ایک نئے دور میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔