Saturday, 24 October 2026, 05:00:09 am
 
اسحاق ڈار کی ڈین نیکولائیسکو کو رومانیہ کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد
October 22, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈین نیکولائیسکو کو رومانیہ کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے وزیر خارجہ ڈین نیکولائیسکو کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہشمند ہیں۔