Friday, 26 April 2024, 03:37:56 pm
خیبرپختونخوا حکومت نے کل سے سات روز کیلئے تمام بین الاضلاعی مسافر گاڑیوں پر پابندی لگادی
March 22, 2020

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کل سے آئندہ سات روز کے لئے تمام بین الاضلاعی مسافر گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق  یہ فیصلہ کوروناوائرس کے کیسز میں اضافے کے تناظر میں کیاگیا ہے تاہم اضلاع کے اندر کی مسافر گاڑیاں چلتی رہیں گی۔

اسی طرح صوبے میں تمام بازار، خریداری مراکز اور ریستوران کو تین روز کےلئے بند کردیاگیا ہے۔

 حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاو کے لئے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.