Saturday, 27 April 2024, 08:08:03 am
پنجاب اسمبلی :مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف متفقہ قراردادمذمت منظور
August 21, 2019

 پنجاب اسمبلی نے ایک قرار داد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

 قرار داد کی لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران متفقہ طورپر منظوری دی گئی۔

قرار اد میں وفاقی حکومت کے ذریعے اقوام متحدہ سے بھی مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا  گیاہے۔

ایوان نے اس حقیقت کو سراہا کہ پوری قوم، مسلح افواج اور حکومت اس معاملے پر متحد ہے۔

ایوان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیر کے نصب العین کےلئے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

 قرار داد پراظہار خیال کرتے ہوئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے متعدد ارکان نے حق خودارادیت کے حصول کےلئے کشمیریوں کی قربانیوں پر انہیں شاندار خراج عقید ت پیش کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.