Saturday, 27 April 2024, 10:17:25 am
پاکستان اورجاپان کھیلوں، سیاحت اورہنرمندی کےفروغ کے پروگراموں میں تعاون بڑھانےپرمتفق
May 21, 2019

پاکستان اورجاپان نے کھیلوں، سیاحت، نوجوانوں کے وفود کے تبادلوں اورہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں میں تعاون  بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان میں جاپان کے سفیر Kuninori Matsuda کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ  وزیراعظم سیاحت اور کھیلوں کے شعبے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور اس ضمن میں کسی بھی تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

 جاپانی سفیر نے کھیلوں اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات میں جاپان میں سیاحت اور کھیلوں کا تنظیمی ڈھانچہ بھی زیر بحث آیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.