Friday, 26 April 2024, 07:55:53 pm
خیبرپختونخوا میں کل سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے
April 21, 2019

خیبرپختونخوا میں کل (پیر) سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔

 خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً چھہتر لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 اس مقصد کےلئے 27 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی  گئی ہیں جو بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا عمل یقینی بنانے کےلئے گھر گھر جائیں گی۔

ہر بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کےلئے پولیو ٹیمیں ریلوے سٹیشنز ، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی۔

پولیو ٹیموں کےلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.