Sunday, 28 April 2024, 12:35:26 pm
وزیرخزانہ کی موسمیاتی آگہی کے فروغ میں اے ڈی بی کے کردار کی تحسین
March 21, 2024

ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر YOUNS YE نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے آج اسلام آباد میں ملاقا ت کی اورپاکستان میں اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے موجودہ تعاون اورمستقبل کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا ۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر YOUNS YE نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف کے ساٹھ سٹاف لیول سمجھوتہ ہونے پرمبارک باد دی اور کہا کہ ترقی کیلئے مارکیٹ نے مثبت ردعمل ظاہرکیا ہے ۔

ملاقات میں محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے سالہا سال کی امداد کی تعریف کی ۔

انہوں نے وبائی امراض اور سیلابوں کے اثرات کے ازالے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے پالیسی پرمبنی قرضے کی فراہمی کے ذریعے امداد کا خاص طورسے ذکرکیا۔فریقین نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ اورملکی ترقی کے مشترکہ مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان اشتراک عمل کو مستحکم بنایاجائے گا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.