نیپال میںوزیراعظم کے پی او شرما سابق مائو باغیوں کے ساتھ اقتدار میں شراکت داری سمیت اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ اختلاف ختم کرنے میں ناکامی کے بعد آج پارلیمنٹ کو تحلیل کیاگیا۔صدر بدھیادیوی بھنڈاری کے دفتر نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی منظوری کے بعد کہا کہ ملک میں آئندہ سال اپریل مئی میں تازہ انتخابات کرائے جائیں گے۔اس فیصلے سے نیپال دس سالہ خانہ جنگی کے بعد کئی سال کے عدم استحکام اور مختصر مدت کی حکو متوں کے بعد ایک نئی سیاسی غیر یقنیت کاشکار ہو گیا ہے۔