اقوام متحدہ نے ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئند ہ ہفتے برازیل میں منعقد ہونے والی سربراہ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی مالی امدادی کوششوں میں مدد دیں۔
یہ مطالبہ موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹریSimon Stiel نے گروپ بیس کے رکن ممالک کے رہنمائوں کے نام ایک خط میں کیا۔
انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کے خلاف ترقی یافتہ ممالک‘ ترقی پذیر ملکوں کیلئے امداد اور قرضوںمیں اضافہ کریں۔
ادھر ایک علیحدہ خط میں ایک کاروباری گروپس کے اتحاد نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل میں حجریہ ایندھن کو تیزی سے صاف توانائی میں تبدیل کرنے کے لئے پالیسیاں تشکیل دیں۔