Friday, 26 April 2024, 08:09:43 pm
گورنر سندھ کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
September 20, 2020

 فائل فوٹو

سندھ کےگورنر عمران اسماعیل نے اتوار کے روز لاہور میں پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سندھ کے گورنر نے حالیہ شدید بارشوں سے متاثرہ سندھ کے عوام کے لئے امدادی سامان فراہم کرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

 چودھری محمد سرور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے باوجود حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.