Friday, 29 March 2024, 04:50:03 pm
صوبہ سندھ میں اعلیٰ معیار کے ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں،بلاول بھٹو
March 20, 2023

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مالی مجبوریوں کے باوجود عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر سندھ حکومت کی تعریف کی ہے۔انہوں نے یہ بات آج کراچی میں بارہ سو بستروں پرمشتمل امراض قلب کے دنیا کے سب سے بڑے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں اعلی معیار کے ہسپتال قائم کیے ہیں جن سے دوسرے صوبوں کے عوام بھی استفادہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں اپنے نو سالہ دور حکومت میں کوئی ہسپتال قائم نہیں کیا ۔سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہسپتال پچپن ایکڑ اراضی پرقائم کیاجائے گا اور اس میں سولہ بڑے اور چھوٹے آپریشن روم ہوںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.