Saturday, 27 April 2024, 07:47:15 am
صوبے میں کسی کو روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے،شوکت یوسفزئی
January 20, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی کو روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

 پیر کے روز پشاور سے جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر روٹی کی قیمت میں اضافے کو روکنے کےلئے تندروں کو سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ صوبے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور نہ ہی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.