Friday, 26 April 2024, 12:39:18 pm
گورنر بلوچستان کی شدید بارش اور برفباری کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہرممکن تیاریوں کی ہدایت
January 20, 2020

بلوچستان کے گورنرامان اللہ خان یاسین زئی نے صوبائی حکومت کوآئندہ دنوں میں شدید بارش اور برفباری کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہرممکن تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

ایک بیان میں گورنرنے کہاکہ وہ بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے سے نمٹنے کے لئے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے رابطے میں ہیں جس کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یہ سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکموں کوہنگامی صورتحال میںمتاثر ہ علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے تیار رہناچاہیے اور متاثرین کو گرم کپڑوں اور خوراک سمیت ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔گورنرنے شدیدبرفباری اور بارش کے بعد کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے تمام بڑی شاہراہوں پربھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.