Saturday, 27 April 2024, 03:12:22 am
آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،راجہ شہباز
October 18, 2020

File photo

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہبازخان نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کی پندرہ تاریخ کو گلگت بلتستان اسمبلی کے آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تین بار آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا ہے اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے سیاسی جماعتوں سے تجاویز حاصل کی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق میں سیاسی جماعتوں کی سفارشات شامل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی رہنمائوں کی جانب سے قبل ازانتخابات دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.