Friday, 26 April 2024, 05:21:29 pm
چین کاپشاورمیں ویزہ دفترکھولنےکافیصلہ
September 19, 2019

 چین نے پشاور میں ویزہ دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

 یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر Yao Jing نے آج صبح پشاور میں چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یاوجنگ نے کہا کہ رشہ کئی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا چھوٹا اقتصادی زون اس سال فعال ہوجائے گا جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

 ایک سوال پر چین کے سفیر نے کہاکہ کشمیر بین الاقوامی تنازعہ ہے اور اس کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کےلئے کوئی بھی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.