Thursday, 02 May 2024, 02:18:54 am
خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا امن وامان کی صورتحال کا جائزہ
September 19, 2018

File Photo

پشاور میں خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

گورنر شاہ فرمان نے اجلاس کی صدارت کی۔اپیکس کمیٹی نے صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔کمیٹی نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔اجلاس میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ محمودخان اورکورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ نے بھی شرکت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.