Wednesday, 08 May 2024, 09:34:52 pm
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی'' علم تولو دا پارہ'' خواندگی مہم جاری
April 27, 2024

شمالی وزیرستان کے اسپن وام اور شیوا تحصیلوں میں پاک فوج کی علم تولو دا پارہ خواندگی مہم جاری ہے ۔اس مہم کا مقصد اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔پہلے مرحلے میں ایک تعلیمی سروے کیاگیا جس کے نتیجے میں دوہزار سے زائد بچوں کی نشاندہی کی گئی ۔دوسرے مرحلے میں پاک فوج نے سول انتظامیہ اور مقامی رہنمائوں کے تعاون سے ایک جامع آگاہی مہم شروع کی ۔مقامی سطح پر تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے پشتوزبان میں ایک دستاویزی فلم بھی بنائی گئی ۔مہم کے تیسرے مرحلے میں اسکول نہ جانے والے بچوں کا داخلہ شروع کردیاگیا ہے اوراسکول نہ جانے والے تین سو بتیس بچوں کا داخلہ کیاگیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.