Saturday, 27 April 2024, 09:46:24 am
عبدالعلیم خان کی محکمہ جنگلات کی اراضی واگزار کرانے کےلئےبڑے پیمانےپرکارروائی کی ہدایت
September 19, 2018

 پنجاب کےسینئر وزیرعبدالعلیم خان نے صوبے میں محکمہ جنگلات کی اراضی واگزار کرانے کے لئےبڑے پیمانے پر کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 وہ آج لاہور میں محکمے کےایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں وزیرجنگلات سبطین خان نے بھی شرکت کی۔

 اجلاس کے دوران سینئر وزیر کو بتایا گیا کہ صوبے میں محکمہ جنگلات کی سات ہزارایکڑ سے زائد اراضی پر غیرقانونی قبضہ ہے۔

 سینئر وزیر نے پاکستان تحریک انصاف کے 100 دن کےایجنڈے کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبے میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے کےلئے موثر منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کی کیونکہ جنگلات کی اراضی کا تین اعشاریہ ایک فیصد موجودہ تناسب انتہائی تشویشناک ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ایک سرسبز و شاداب ملک کےطور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.