Friday, 26 April 2024, 07:18:00 pm
نوجوت سنگھ سدھو کی چوہدری محمد سرور سے ملاقات، پاکستان اور بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال
August 19, 2018

سابق بھارتی کرکٹر نو جوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گورنر پنجاب کےلئے نامزد امیدوار چوہدری محمد سرور سے آج لاہور میں ملاقات کی۔

 انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصا ً پاکستان اور بھارت کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 ملاقات کے دوران نو جوت سنگھ سدھو نے نئے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے اپنے دورہ پاکستان میں خلوص ومحبت اور مہمان نوازی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.