Friday, 26 April 2024, 01:22:43 pm
باجوڑمیں انسداد کانگو مہم شروع
August 19, 2018

افزائش حیوانات اور ڈیری کی ترقی کے محکمے نے قبائلی ضلع باجوڑمیں انسداد کانگو مہم شروع کی ہے۔

افزائش حیوانات کے محکمے کے ایک عہدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہم کا مقصد علاقے میں جانوروں میں ممکنہ کانگو بخار کے پھیلنے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں کسانوں میں مفت ویکسین تقسیم کی جائینگی۔انہوں نے بتایا کہ ویٹرنری ڈاکٹروں اور ویکسی نیٹروں پر مشتمل متعدد ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں جو گھروں اور تمام مویشی منڈیوں میں بھی جانوروں پر سپرے کرئینگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.