Saturday, 25 July 2026, 03:43:11 am
 
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے بائیومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
July 19, 2026

پنجاب حکومت صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں سکیورٹی اور نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنانے کے لیے اساتذہ کے لیے بائیومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کرا رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ صوبے کے تقریباً 38 ہزار سرکاری سکولوں میں ایک ماہ کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیومیٹرک سسٹم نصب کیے جائیں۔