Saturday, 25 July 2026, 03:42:56 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی مون سون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کی ہدایت
July 23, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری مون سون کے موسم کے دوران شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب سے متعلق ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ واسا ہیلپ لائن کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے اور شکایات کے ازالے کا مکمل اور جامع ریکارڈ رکھا جائے۔

مریم نواز شریف نے حکام سے کہا کہ وہ ڈیموں اور بیراجوں میں نہانے پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ انہوں نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ڈرون کے ذریعے نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا۔