Saturday, 25 July 2026, 03:40:46 am
 
ریلوے میں جدت سے مال برداری کے کاروبار کو فروغ ملے گا، محمد حنیف عباسی
July 17, 2026

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلویز کی توسیع اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور اور قصور کے درمیان بلھے شاہ مسافر ٹرین سروس کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مال بردار راہداری کے لیے 43 انجن مختص کیے جائیں گے، جس سے مال برداری کے کاروبار میں کم از کم 32 فیصد اضافہ ہوگا۔