Saturday, 25 July 2026, 03:41:59 am
 
پنجاب میں نکاسیِ آب کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے، مریم نواز شریف
July 18, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے صوبے میں نکاسیِ آب کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں سیوریج کی نئی مشینوں کی علامتی چابیاں واسا حکام کے حوالے کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ واسا کے دائرۂ کار کو دو اضلاع سے بڑھا کر اکتالیس اضلاع تک وسعت دے دی گئی ہے۔

بریفنگ کے دوران رہائش و شہری ترقی کے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ اکتالیس اضلاع میں نکاسیِ آب کے لیے تقریباً سات سو جدید مشینوں، آلات اور نئی گاڑیوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔