محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر جزوی طورپرابرآلودرہے گا۔
تاہم خیبرپختونخوا،بالائی اوروسطی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھارہ کراچی چوبیسپشاور چودہکوئٹہ اورگلگت نو مری پانچ
اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، جموں، Leh،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اورمطلع جزوی طورپرابرآلودرہیگا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیادرجہ حرارت:سرینگر اور شوپیاں میں تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چودہ، Lehمنفی پانچ، پلوامہ اور بارہ مولہ دوجبکہ اننت ناگ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔