Saturday, 27 April 2024, 11:33:04 am
پوری قوم کو ارشد ندیم پرفخر ہے ، وزیراعظم
March 19, 2024

جیولن تھرو کے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے آج (منگل) کو اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے عالمی سطح پرملک کانام روشن کرنے پران کی تعریف کی ۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو ارشد ندیم پرفخر ہے ۔

شہبازشریف نے اتھلیٹ پرزوردیا کہ وہ اپنے مستقبل کے مقابلوں کیلئے مزید جوش اور لگن سے تیاری کریں اور ان کی تمام کوششوں میں حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

ارشد ندیم نے وزیراعظم کو اپنے کھیل اور عالمی سطح پر جیت کے اپنے سفر کے بارے میں بتایا۔

ارشد ندیم کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے 2022کی دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا۔

بعدمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے امیدظاہر کی کہ حکومت ملک میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سہولیات کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی ۔

ارشد ندیم نے کہاکہ مسلسل مقابلوں کے انعقاد سے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دیناچاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.