Saturday, 27 April 2024, 04:31:01 am
وزیراعلیٰ کی محکمہ تعلیم میں ملازمین کی کمی پرقابو پانےکیلئے بھرتیوں کی ہدایت
February 19, 2020

گلگت بلتستان کےوزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے ملازمین کی کمی پر قابو پانے کےلئے محکمہ تعلیم کو کمیٹی کے ذریعے گریڈ پانچ تک سات سو آسامیوں پر بھرتیوں کی ہدایت کی ہے۔

 گلگت میں ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گریڈ سولہ اور اس سے اوپر کی تقریباً پانچ سو آسامیاں تشہیر کےلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایک ہزار  چھ سو چھبیس طلبا کو میرٹ پر بہبود فنڈ سے تقریباً ایک ارب پچاس کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بیس ماڈل سکول منظور کئے جائیں گے جبکہ تمام اضلاع میں بیس ماڈل سکول پہلے ہی قائم ہیں۔

 انہوں نے سیکرٹری تعلیم کو دیامر میں فوری طور پر ای لرننگ شروع کرنے کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.