Saturday, 27 April 2024, 05:22:40 am
بلوچستان حکومت صحت کے شعبے میں متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے
February 19, 2018

بلوچستان کی حکومت صوبے میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کیلئے صحت کے شعبے میں متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز شاکر بلوچ نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ بنیادی صحت کے ایک سومراکز اوردیہی صحت کے تیس مراکز کو جدید خطوط پراستوار کیاجارہاہے جن پر پچاس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انیس کروڑ نوے لاکھ کی لاگت سے سول ہسپتال کوئٹہ میں نیا او پی ڈی تعمیر کیا جارہاہے۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں پچاس بستروں کے ایک ہسپتال کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے تقریباً سات کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.