Saturday, 27 April 2024, 08:07:15 am
کسان ملکی معیشت اور اجناس کی پیداوار میں اہم کردارادا کررہے ہیں،وزیراعلیٰ
December 18, 2020

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ کسان ملک کی معیشت اور اجناس کی پیداوار میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے جمعہ کے روز ملک میں کسانوں کے قومی دن کے موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر جدید زرعی مشینری فراہم کر رہی ہے جس کا مقصد صوبے میں جدید زراعت کو فروغ دینا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرانی، سبکزئی اور کچھی کینال سمیت مختلف ڈیم تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ بنجر زمینوں پر کاشتکاری یقینی بنائی جا سکے۔جام کمال نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے صوبے میں ڈرپ آبپاشی اور بے موسمی کاشتکاری کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.