Thursday, 07 November 2024, 02:52:31 am
 
آج سانحہ کارسازکے شہداء کی 16 ویں برسی منائی جارہی ہے
October 18, 2023

پاکستان پیپلزپارٹی آج  سانحہ کارساز کے شہداء کی سولہویں برسی منا رہی ہے۔

دوہزارسات میں آج کے دن کراچی میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹوکے جلوس پربم حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج کراچی میں مرکزی تقریب ہورہی ہے۔

حملے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک سوپچاس سے زائد  کارکن شہید ہوگئے تھے۔

ادھر گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ میں قرآن خوانی بھی ہوئی جہاں پارٹی رہنماؤں نے سانحہ کار ساز کے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔