پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آج بیجنگ کادورہ کیاجہاں انہوں نے شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے شہرمیں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے منصوبے، پولیس کے نظام، ٹریفک ،شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے ،ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل اورکوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے کے نظام کا بغور جائزہ لیا۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام کے لئے سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے ہم چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔