Saturday, 27 April 2024, 04:43:30 am
غذر میں بجلی اورمواصلات کےشعبوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد جاری ہے:فداخان
June 18, 2018

گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فداخان نے کہا ہے کہ غذر میںبجلی اور مواصلات کے شعبوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے کے ساتھ آج ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے ان منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ فدا خان نے کہا گلگت تا شندور ایکسپریس وے کا بڑا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا جس سے گلگت کیلئے چترال چکدرہ سے پشاور کا متبادل راستہ دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پھندر میں اسّی میگاواٹ پن بجلی کا منصوبہ بھی مکمل کرلیاگیا ہے۔ جاری منصوبوں کے حوالے سے وزیر سیاحت نے کہا کہ بوبر آر سی سی پل پر انیس کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ گاہکوچ ٹائون میں سڑکیں بیس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.