Saturday, 27 April 2024, 01:33:41 am
بلوچستان حکومت زرعی شعبے کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئےکوشاں
May 18, 2019

بلوچستان حکومت زرعی شعبے کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو سائنسی طریقوں کے استعمال کے ذریعے مختلف فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے قابل بنایا جاسکے ۔محکمہ زراعت کے توسیعی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل نے ریڈیوپاکستان کوئٹہ کو بتایا کہ اس سلسلے میں بتیس کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید طرز کے آبپاشی نظام کے فروغ کیلئے ایک منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔اس کے علاوہ ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے خضدار نال اور موسی خیل میں زیتون کا تیل نکالنے اورمختلف پھلوں کے جوس نکالنے کیلئے مشنیں نصب کی گئی ہیں۔پشین اور دالبندین کے علاقوں میں زرعی ورکشاپوں کے قیام کے منصوبے کو گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.