Monday, 14 October 2024, 10:17:41 am
 
بلوچستان میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے:آئی ایس پی آر
March 18, 2023

File Photo

بلوچستان کے علاقے جنوبی آواران میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد تربت آواران روڈ اور ملحقہ علاقوں میں فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھے۔ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔