Thursday, 09 May 2024, 12:17:03 am
آزادکشمیر حکومت کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ریاست کے اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ5 اپریل تک معطل کرنے کا فیصلہ
March 18, 2020

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے خطرے سے نمٹنے کےلئے ریاست کےاندر چلنےوالی ٹرانسپورٹ کو آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ریاست سے باہر آنے اور جانےوالی ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی۔

اس بات کا فیصلہ سینئر وزیر چودھری طارق فاروق کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیاگیا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ماسوائے گوشت، سبزیوں، دودھ اور ادویات کی دکانوں کے تمام بازار اورشاپنگ پلازے بند رہیں گے۔

 آئندہ تین ہفتے تک سیاحوں کے بھی ریاست میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.