Friday, 26 April 2024, 10:25:56 am
صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں،خٹک
March 18, 2018

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

ضلع نوشہرہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہاکہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے صحت، تعلیم اور پولیس کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ حکومت صوبے کے پس ماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.