Saturday, 27 April 2024, 05:30:03 am
وزیراعلیٰ پنجاب کا مری میں تفریح کےلئےآنےوالےخاندان کےساتھ ناروا سلوک کا نوٹس
December 17, 2018

 پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے مری میں تفریح کے لئے آنے والے خاندان کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا ہے۔

 انہوں نے پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ نے متاثر ہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

 انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتنے اور متاثرہ خاندان کو تعاون فراہم نہ کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.