Saturday, 19 April 2025, 09:17:05 am
 
پاکستان کا جنوبی سوڈان کے لوگوں کیلئے مذاکرات پھر شروع کرنے پر زور
April 17, 2025

پاکستان نے اقوام متحدہ میں تمام فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کے لوگوں کے فائدے کیلئے سیاسی مذاکرات پھر شروع کریں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نائب مندوب عثمان جدون نے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل میں جنوبی سوڈان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ کے دوران ایک بیان میں کہاکہ امن معاہدے پر بلا تاخیر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے۔