Saturday, 19 April 2025, 05:18:44 pm
 
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اتوار سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
April 18, 2025

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداﷲ بن زید النہیان اتوار سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق یہ اعلی سطح کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

ادھر جمہوریہ روانڈ اکے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر اولیوئیر جے پی NDUHUNGIREHE بھی رواں ماہ کی اکیس اوربائیس تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔