وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ پاکستان کے حسابات جاریہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حسابات جاریہ میں اضافہ میں ہونا مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کا عکاس ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کا مظہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ترسیلات زر، بڑھتی ہوئی برآمدات اور حکومتی معاشی ٹیم کی انتھک کوششوں کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے کوشاں ہے۔