Saturday, 19 April 2025, 10:09:25 am
 
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت اورترقی کی سیاست کی،عطاء اللہ تارڑ
April 17, 2025

اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کی سیاست کی ہے۔

انہوں نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں پارٹی کے ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح کے نوجوان رابطہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کاوشوں کی بدولت گزشتہ ایک سال میں معیشت بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور عالمی ادارے بھی ملکی معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کی حقیقت کو تسلیم کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لئے وزیراعظم کے قرضہ پروگرام کے تحت مختص رقم اسی ارب روپے سے بڑھا کر دوسو ارب روپے کردی گئی ہے۔