Saturday, 27 April 2024, 01:02:09 am
پاکستان کی خوشحالی کیلئے سب کو ملک کر کام کرنا ہوگا:شہباز
December 16, 2017

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پوری دنیا میں ملک کے سفیر ہیں اور انہوں نے ملک کی ترقی کیلئے نمایاں کردارادا کیا ہے۔ہفتہ کے روز  لندن میں مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے اور وطن میں ان کی املاک کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کو ملک کر کام کرنا ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.